بھٹکل 15؍جون (ایس او نیوز) مینگلور ینوپویا میڈیکل کالج اسپتال (ڈیرلاکٹے) میں ایڈمٹ بھٹکل نستار کی ایک خاتون کے علاج کے لئے اُس کے بچوں نے تمام حضرات سے مالی تعاؤن کی درخواست کی ہے ۔60 سالہ خاتون بی بی عائشہ جو ینوپویا کے جنرل وارڈ میں ایڈمٹ ہے، جوئنڈیس کی شکار ہونے کے بعد کینسر میں مبتلا ہوگئی ہے۔ گھروالوں نے بتایا کہ علاج کے لئے اپنے پاس موجود تھوڑے بہت زیورات تک بیچ دئے ہیں، مگر علاج کے لئے رقم کافی نہیں ہورہی ہے۔
ساحل آن لائن سے راست فون پر گفتگو کرتے ہوئے ینوپویا میڈیکل کالج اسپتال (ڈیرلاکٹے) کے مینجر مسٹر پروین نے بتایا کہ اب تک کااسپتال کا بل دولاکھ سے تجاؤز کرچکا ہے، مگر گھروالوں نے نہایت معمولی رقم ہی جمع کرائی ہے، گھروالوں کی مالی حالت دیکھ کر اسپتال انتظامیہ نے مریضہ کی کافی مدد کی ہے اور علاج کے لئے درکار ساڑھے چار لاکھ میں کافی رعایت بھی دی ہے، مگردوائیوں اورمزید علاج کے لئے مزید قریب تین لاکھ روپیوں کی ضرورت ہے۔مسٹر پروین نے بتایا کہ اگر کوئی اس خاتون کی مددکرناچاہے تو ینوپویا میڈیکل کالج اسپتال کے نام پر چیک روانہ کر سکتے ہیں۔
ادارہ ساحل آن لائن رمضان کے اس مقدس اور بابرکت مہینے میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہے کہ اس خاتون کی مالی تعاؤن کے لئے آگے آئیں اور اپنی جانب سے ہرممکن مدد کریں۔ اسپتال میں اس کا اندراج Mrs. Bibi Ayisha (IP No: 2647733) کے نام سے درج ہے۔ عوام راست اسپتال کے نام چیک دے سکتے ہیں اور متعلقہ آئی پی نمبر پر رقم جمع کرانے کی ہدایت دے سکتے ہیں، یا پھر ساحل آن لائن کے توسط سے بھی اپنی جانب سے تعاؤن پیش کرسکتے ہیں۔ ساحل آن لائن کے ذریعے تعاؤن پیش کرنے کے لئے ساحل آن لائن مینجر جناب مبشر حُسین ہلارے سے موبائل نمبر +91 9972 8188 49 پررابطہ کرسکتے ہیں۔